ملک بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش سے منا رہی ہے

ملک بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش سے منا رہی ہے
سورس: file

اسلام آباد:  دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش مذہبی تزک و احتشام اور روایتی جذبہ کے ساتھ منا رہی ہے۔

کرسمس کا آغاز گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات سے شروع ہوا اور مسیحی برداری سارا دن اپنا تہوار جوش و خروش سے منائے گی،عبادات اور تقریبات کے بعد سیر سپاٹوں کا بھی پروگرام ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کرسمس کے موقع پر تقریبات منعقد کررہی ہے جس میں ملکی ترقی اورخوشحالی کے لیے دعائیں مانگی جائیں گی۔

کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام چرچز کو انتہائی خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے، کرسمس کی مناسبت سے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جہاں مسیحی برادری کے افراد اپنی مذہبی تقریبات کی ادائیگی اور عبادات کریں گے، اس موقع پر ملکی ترقی، قیام امن اور سلامتی و خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

 یاد رہے کہ دنیا بھر کے مسیحی افراد ہر سال 25دسمبر کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کی خوشی میں کرسمس کا تہوار انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں