Get Alerts

چنبہ ہاؤس میں ایم این اے چودھری اشرف کے کمرے سے35سالہ خاتون کی لاش برآمد

 چنبہ ہاؤس میں ایم این اے چودھری اشرف کے کمرے سے35سالہ خاتون کی لاش برآمد

لاہور: گزشتہ روز لاہور کے چنبہ ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) کے  ایم این اے چودھری اشرف کے کمرے سے 35 سال کی خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے چنبہ ہاؤس کے ایک کمرے سے 35 سال کی خاتون کی لاش ملی ہے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سمعیہ چودھری کے نام سےمرنیوالی خاتون کی شناخت ہوئی ہے اور ان کا تعلق ساہیوال سے تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ کمرہ ایک ایم این اے کا ہے جو انہوں نے کرائے پر لے رکھا تھا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش کمرہ نمبر 26سے ملی ہے جو ایم این اے چودھری محمد اشرف کے نام سے بک تھا۔

ٹیگز: