نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور ہل میٹل ریفرنسز کی سماعت کل تک ملتوی

نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور ہل میٹل ریفرنسز کی سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر العزیزیہ اور ہل میٹل ریفرنسز   کی 14ویں سماعت کی۔ آج کی سماعت میں نواز شریف کے وکلاء کی ٹیم بھی احتساب عدالت میں نہ پہنچ سکی سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف سمیت کسی سے رابطہ نہ ہو سکا۔  راستے بند ہونے کی وجہ سے لاہور سے گواہ بھی نہیں پہنچ سکا۔

عدالت نے گواہ اور ملزمان کی عدم پیشی پر سماعت بغیر کارروائی کے کل تک کے لئے ملتوی کر دی۔ گزشتہ سماعت پر سابق وزیراعظم نے حاضری سے استثنیٰ کی تاریخوں میں رد و بدل کی درخواست کی تھی جس پر عدالت نے نیب سے جواب طلب کیا تھا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سات مرتبہ جب کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر نے 9، 9 مرتبہ احتساب عدالت کے روبرو پیش ہو چکے ہیں۔

واضح رہے سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے ہیں جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں