انڈرورلڈ ڈان داد ابراہیم اکلوتے بیٹے کی وجہ سے ذہنی تنا کا شکار ہوگیا،بھارتی میڈیا

انڈرورلڈ ڈان داد ابراہیم اکلوتے بیٹے کی وجہ سے ذہنی تنا کا شکار ہوگیا،بھارتی میڈیا

بھارت میں خوف اور دہشت کی علامت داود ابراہیم کو بیٹے کی پریشانی نے کہیں کا نہ چھوڑا

ممبئی:بھارت میں خوف کی علامت سمجھا جانے والا انڈر ورلڈ ڈان داد ابراہیم اپنے اکلوتے بیٹے کے مذہب کی جانب رجحان کی وجہ سے ذہنی تنا کا شکار ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈر ورلڈ ڈان داد ابراہیم بے پناہ دولت اور طاقت کے باوجود ذہنی تنا کا شکار ہے ۔ اس کی وجہ ان کا 31 سالہ اکلوتا بیٹا معین نواز کاسکر ہے جو حالیہ عرصہ تک تجارتی امور میں معاونت کررہا تھا۔

لیکن اچانک مذہبی تعلیم حاصل کرنے کے بعد سختی سے عمل پیرا ہونے کا فیصلہ کرلیا اور اب وہ مولانا معین نواز کاسکر کے نام سے جانا جارہا ہے۔تھانے ایکسٹورشن سیل کے سربراہ پردیپ شرما کے مطابق زیرحراست داد ابراہیم کے چھوٹے بھائی اقبال کاسکر نے انکشافات کئے ہیں کہ ان کا بھائی داد ابراہیم اس وقت ذہنی تنا کا شکار ہے۔

جس کی وجہ ان کے اکلوتے بیٹے معین نواز کاسکر ہیں جو اپنے والد کی غیرقانونی سرگرمیوں کے سخت مخالف ہیں کیونکہ مافیا ڈان ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں خاندان کی بدنامی ہورہی ہے۔داد ابراہیم کو یہ فکر لاحق ہے کہ ان کے مرنے کے بعد انڈر ورلڈ کا ذمہ دار کون ہوگا اور ان کی خطیر دولت کس کے ہاتھ میں جائے گی۔ داد ابراہیم کے چھوٹے بھائی اقبال ابراہیم کاسکر بھتہ خوری کے مقدمات میں گرفتار ہیں۔

اس کے علاوہ ایک اور بھائی انیس ابراہیم کاسکر کی عمر بہت زیادہ ہوچکی ہے اور ان کی صحت بھی خراب ہے جبکہ دیگر بھائیوں کا انتقال ہوگیا ہے۔داد ابراہیم کے اکلوتےبیٹےمعین نوازکاسکرجو اس وقت اپنی بیوی اور تین بچوں کے ساتھ مسجد انتظامیہ کی جانب سے فراہم کئے گئے چھوٹے سے کوارٹرمیں زندگی گزاررہے ہیں اور مذہبی تعلیم و تدریس میں مصروف ہے جبکہ وہ نماز کی امامت بھی کرتے ہیں ۔