(ن) لیگ کا وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

(ن) لیگ کا وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں اہم اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے کل پارٹی کے ارکان اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور و مشاورت ہوگی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی کے جلسے سے خطاب میں کہا تھاکہ تمام اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

 اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے بھی اعلان کیا ہے کہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے، وہ اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیرنہیں ہوگی، استعفے دیے تو شہبازشریف کی 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی۔

مصنف کے بارے میں