شہزاد اکبر حملے میں زخمی

شہزاد اکبر حملے میں زخمی
سورس: File

لندن: سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر پر نا معلوم افراد نے تیزابی محلول پھینک کر حملہ کر دیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان تحریک انصاف دور کے معاون خصوصی ٹو وزیر اعظم شہزاد اکبر نے پوسٹ کرکے بتایا کہ کل شام برطانیہ میں مجھ پر میرے گھر جہاں میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم ہوں حملہ کیا گیا۔

6cd3466664bdd0ea6425eaf7e3ac04ce

 انہوں نے کہا کہ حملہ آور نے میر ے اوپر تیزابی محلول پھینکا اور فرار ہو گیا۔ پولیس اور ایمرجنسی سروسز بروقت موقعہ پر پہنچی کیونکہ پہلے سے پولیس تھریٹ سے آگاہ تھی۔

شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ حملہ آور پوری طرح سے کامیاب نہ ہوا میری اہلیہ اور بچے خیریت سے ہیں مجھے کچھ چوٹیں آئی ہیں لیکن کوئی خطرے والی بات نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انشاللہ میرا حوصلہ اور عزم برقرار ہے اور رہے گا اور ظالم اپنے ارادوں میں کامیاب نہ ہونگے اور انشااللہ جلد بے نقاب بھی ہونگے۔
 

مصنف کے بارے میں