بنوں   میں  سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 2 شہری شہید

 بنوں   میں  سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 2 شہری شہید

بنوں:بنوں   میں  سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا۔ اس حملے میں دو شہری شہید ہوگئے۔ بنوں کے علاقے  بکا  خیل میں سکیورٹی قافلے پر خود کش حملے میں 2 افراد شہید اور 3 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بکا خیل میں موٹرسائیکل سوار خود کش حملہ آور نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرتے ہوئے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا۔ خودکش حملہ آور کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی۔  جس کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ خود کش حملے میں 2 معصوم شہری شہید ہوئے اور تین فوجی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ علاقے میں موجود کسی اور دہشتگرد کو ختم کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں