Get Alerts

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 میں متعارف ہونے کا امکان، قیمت کیا ہو گی ؟

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 میں متعارف ہونے کا امکان، قیمت کیا ہو گی ؟

کیلیفورنیا : ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون اگلے ایک سال میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، اور یہ فون اس سے پہلے کی تمام فولڈ ایبل ڈیوائسز سے مختلف ہوگا۔ ایپل کی جانب سے اس فون میں ایسی خاص بات رکھی جائے گی جسے ابھی تک کوئی بھی فولڈ ایبل فون نہیں پیش کر سکا، یعنی کریز یا سلوٹ کا بالکل نہ ہونا۔

نئی رپورٹس کے مطابق، ایپل کا فولڈ ایبل آئی فون اس وقت تجرباتی مرحلے سے نکل کر پری ماس پروڈکشن کی فیز میں داخل ہو چکا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی اس فون کو جلد ہی مارکیٹ میں متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اگرچہ ایپل کے اس فولڈ ایبل فون کا ڈیزائن ایک منفرد کریز لیس فیچر پر مبنی ہوگا، ابھی تک کسی بھی فولڈ ایبل فون میں ایسا ڈیزائن نہیں آیا جس میں فولڈ ہونے کی جگہ پر کوئی سلوٹ یا کریز نہ ہو۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایپل کا یہ فولڈ ایبل فون ستمبر 2026 تک بازار میں آ سکتا ہے، لیکن اس کی قیمت ایک بڑی رکاوٹ بن سکتی ہے۔ اس کی ابتدائی قیمت 2400 ڈالرز (تقریباً 7 لاکھ پاکستانی روپے) سے شروع ہونے کا امکان ہے، جو کہ کافی زیادہ ہے۔ اس قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ اس کا کریز لیس ڈیزائن ہوگا، کیونکہ اس فون میں سیال دھاتی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، جو کہ انتہائی مہنگی ہے۔

یہ فولڈ ایبل آئی فون سام سنگ کے ڈسپلے پینلز کے ساتھ آ رہا ہے، مگر اس کا پینل اسٹرکچر اور دیگر اہم ڈیزائن ایپل کی اپنی ٹیم تیار کرے گی۔ اس سے قبل یہ بھی رپورٹ ہوئی تھی کہ ایپل اگلے سال ایک نئی آئی فون سیریز متعارف کرانے کی بجائے، اپنے فولڈ ایبل فون کے ساتھ آئی فون ایئر اور پرو ماڈلز کو بھی پیش کر سکتا ہے۔

ٹیگز: