Get Alerts

امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں غیر معینہ مدت کے لیے روک دیں

امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں غیر معینہ مدت کے لیے روک دیں

واشنگٹن : امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن کی تمام درخواستوں کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب واشنگٹن میں نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں کو گولی مارنے کے واقعے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے فوری طور پر افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں روکنے کا حکم دیا۔

امریکی سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروس (USCIS) نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستوں کو روکنے کا فیصلہ سکیورٹی پروٹوکولز اور جانچ کے نئے جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کی درخواستوں کی جانچ کے عمل کو مزید احتیاط سے دیکھا جائے گا۔

26 نومبر کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں کو گولی مار دی گئی۔ حکام کے مطابق، دونوں اہلکاروں کی حالت اس وقت تشویشناک ہے۔ پولیس نے حملے کے بعد 29 سالہ افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کو حراست میں لے لیا، جس کے بعد امریکی حکام نے افغان شہریوں کے لیے سکیورٹی پروسیجرز کو مزید سخت کرنے کی ہدایت دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل گارڈز پر حملے کے بعد افغان شہریوں کے لیے جانچ پڑتال کے عمل کو مزید سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔ تاہم، یہ یاد رہے کہ جو بائیڈن کے دور میں 76 ہزار افغان شہریوں کو امریکا میں پناہ دی گئی تھی، جن میں وہ افراد بھی شامل تھے جنہوں نے افغانستان پر امریکی حملے کے دوران امریکا کی مختلف شعبوں میں مدد کی تھی۔

ٹیگز: