Get Alerts

“امیجن پاکستان 2030” ڈائیلاگ میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام پر زور

“امیجن پاکستان 2030” ڈائیلاگ میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام پر زور

کراچی: پاکستان کے سابق وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری اور نٹ شیل گروپ کے چیئرمین محمد اظفر احسن اور چینل ٹیک انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیئرمین سید مبشر امام کی میزبانی میں “امیجن پاکستان 2030 – چیلنجز، مواقع اور آگے کا راستہ” کے عنوان سے ایک اعلیٰ سطحی ڈائیلاگ منعقد ہوا۔

ڈائیلاگ میں پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور دنیا میڈیا گروپ کے گروپ چیئرمین میان عامر محمود اور ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان کے چیئرمین اور سپیریئر گروپ کے فاؤنڈر پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے بطور مکالمہ نگار شرکت کی۔

گفتگو کا مرکزی نکتہ ملک میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی ضرورت تھا، جسے ملکی گورننس کے بہتر ڈھانچے، موثر انتظامی تقسیم اور پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ بڑھتی آبادی، انتظامی چیلنجز اور علاقائی توازن یقینی بنانے کے لیے پاکستان کو نئے انتظامی یونٹس کی طرف بڑھنا ہوگا۔

تقریب میں ملک کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 150 ممتاز دانشوروں، ماہرین اور پالیسی سازوں نے شرکت کی۔ شرکا نے پاکستان کو درپیش قومی مسائل، اصلاحات اور مستقبل کی ترقی کے لیے عملی راستوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگز: