Get Alerts

ہمایوں سعید کی مزاحیہ چھیڑ چھاڑ کو فلرٹ نہ سمجھا جائے:مہوش حیات

ہمایوں سعید کی مزاحیہ چھیڑ چھاڑ کو فلرٹ نہ سمجھا جائے:مہوش حیات

ہیوسٹن :اداکارہ مہوش حیات نے وضاحت کی ہے کہ ہمایوں سعید کی جانب سے کی جانے والی چھیڑ چھاڑ کو فلرٹنگ نہ سمجھا جائے، بلکہ یہ سب دوستانہ مزاج اور healthy banter کا حصہ ہوتا ہے۔

امریکا کے شہر ہیوسٹن میں جاری پاکستان سیلیبریٹی کرکٹ لیگ (پی سی سی ایل) کے سلسلے میں موجود مہوش حیات نے مداحوں سے گفتگو میں بتایا کہ ہمایوں سعید فطرتاً مزاحیہ ہیں اور ان کی حرکات صرف دوستانہ ماحول میں کی جاتی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق سیٹ پر وہ، ہمایوں سعید اور ہدایت کار ندیم بیگ مل کر ایک مزاحیہ فضا قائم کر دیتے ہیں، جس میں ہلکی پھلکی چھیڑ چھاڑ شامل ہوتی ہے، مگر اس کا فلرٹ سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

مہوش حیات نے کہا کہ شوبز میں سالہا سال ساتھ کام کرنے سے ایک مضبوط دوستانہ تعلق بن جاتا ہے، اور اس دوران جو مذاق ہوتا ہے وہ صرف پیشہ ورانہ دوستی تک محدود رہتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ سب شادی شدہ اور اپنے اپنے خاندانوں کے ساتھ خوش ہیں۔

گفتگو کے دوران اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں ہمایوں سعید کو "فلرٹنگ کے لحاظ سے سرفہرست"، احسن خان کو دوسرے اور فہد مصطفیٰ کو تیسرے نمبر پر قرار دیا، جب کہ اظفر رحمان کو اپنا بہترین اور قریبی دوست کہا۔

ٹیگز: