راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جدوجہد حق خود ارادیت روک نہیں سکتیں۔ آئی ایس پی آر نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اشتعال انگیزیوں کی بھی مذمت کی۔
Indian atrocities in IOK can't deter their indigenous struggle for self determination. Indian CFVs across LOC condemnable.#KashmirBlackDay
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) October 27, 2017
یاد رہے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ تسلط کو آج 70 سال مکمل ہو گئے ہیں جس کے خلاف آج کشمیری مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منا رہے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں