بھارت میں کرپشن ، جنرل بپن راوت بھی بول پڑے 

Bipin, Rawat, India , Corruption , New Dehli , World Bank ,
کیپشن: Corruption in India, General Bipin Rawat also spoke

نئی دہلی : بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت بھی کرپشن کے خلاف بول اٹھے ہیں اور انہوں نے اسے ترقی میں بڑی رکاوٹ قرار دے دیا ہے ۔ 

جنرل بپن راوت نے کہا کہ بدعنوانی کو بھارت کی سیاسی و سماجی ترقی میں رکاوٹ بن چکی ہے ۔ ان کا کہناتھاکہ حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو کرپشن کیخلاف کام کرنا ہوگا، 

انہوں نے کہا کہ حکومت اور سٹیک ہولڈرز کرپشن کے خلاف کام نہیں کررہے ۔ مودی کی حکومت میں بھارت کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے ۔ 

اپنے پیغام میں انہوں نےعوام سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہیں بھی ایسی چیز دیکھیں تو متعلقہ ایجنیسوں کو اطلاع کریں ،کرپشن کے خلاف کارروائی ہوسکے ۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل بین الااقوامی ادارے بھی باھرت میں سرکاری سطح پر کرپشن کی بات کرتے رہے ہیں ، چند روز قبل فنانشل کرائمز انفورسمنٹ نے بھی رپورٹ جاری کی تھی ۔ 

رپورٹ کے مطابق بھارت کے 44 بینکوں نے 3201 غیر قانونی ٹرانزیکشنز کے ذریعے ایک ارب ترپن کروڑ ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی ہے ۔ اور انڈین پریمئیر لیگ میں بھی منی لانڈرنگ کی جارہی ہے ۔

بھارت میں پنجاب نیشنل بینک ، کوٹک  مہاندرا، ایج  ڈی ایف سی بینک ، کنارہ بینک ، انڈس لینڈ بینک اور بنک آف بروڈا منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں ، 

منی لانڈرنگ میں بھارت نوادرات کے اسمگلرز بھی ملوث ہیں  سونے اور ہیرے کو بھی منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ 

منی لانڈرنگ کا پیسہ کہاں گیا اور کس نے استمعمال کیا اس کے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں ۔