وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،وزراء پھٹ پڑے 

PM Imran Khan,Cabinet Meeting,Faisal Vawda,Federal Minister
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد :مہنگائی سے تنگ جہاں عوام اس وقت مشکل حالات سے گزر رہے ہیں وہیں وفاقی کابینہ کے اہم ترین اجلاس میں وزراء بھی پھٹ پڑے ،اجلاس میں مہنگائی سمیت 12 اہم نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ،فیصل واوڈا اجلا س میں بیورو کریسی پر پھٹ پڑے ،انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ بیورو کریسی کیخلاف سخت ترین ایکشن لیتے ہوئے مہنگائی کی اُڑان کو روکا جا سکتاہے ۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے وزیراعظم سے بیوروکریسی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بیورو کریٹ مہنگائی میں کمی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ مہنگائی میں کمی کیلئے حکومتی اقدامات اور احکامات پر عمل نہیں ہو رہا اور وزیراعظم بیوروکریسی میں شامل ایسی کالی بھیڑوں کو نکال باہر کریں جبکہ گندم بحران میں ملوث بیوروکریسی کی مکمل نشاندہی ہونی چاہئیے۔ 

اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے دوٹوک اعلان کرتے ہو ئے کہا کہ عوام کی مشکلات کا مکمل طور پر احساس ہے اور مہنگائی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا.وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس ہوا جس میں مہنگائی سمیت 12 اہم نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کیوں بڑھ رہی ہے اس معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے جبکہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات اٹھائے جائیں۔