’ہمیں اصل غصہ نیوزی لینڈ پر ہی تھا‘ فواد چوہدری کی ویڈیو وائرل ہو گئی

’ہمیں اصل غصہ نیوزی لینڈ پر ہی تھا‘ فواد چوہدری کی ویڈیو وائرل ہو گئی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات برائے نشریات فواد چوہدری نے پاکستان کی شاندار فتح کے بعد نیوزی لینڈ کیلئے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ’ ہمیں اصل غصہ نیوزی لینڈ پر ہی تھا۔‘ 
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں گزشتہ روز پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی جس پر پوری قوم جشن منانے میں مصروف ہے۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر فواد چوہدری کا ایک ویڈیو پیغام وائرل ہورہا ہے جوکہ انہوں نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ری ٹویٹ بھی کیا۔ 
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فواد چوہدری ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’ہمیں اصل غصہ نیوزی لینڈ پر ہی تھا، یہ بھارت تو راستے میں آیا۔‘ 

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے جس نے پہلے میچ میں بھارت کو تاریخی شکست سے دوچار کیا تو دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ جیسی بہترین ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دھول چٹائی۔ 
شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے تھے جبکہ قومی ٹیم نے مقررہ ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔