داعش اگلے 6 ماہ میں امریکا کے خلاف حملہ کرسکتی ہے، امریکی عہدیدار

داعش اگلے 6 ماہ میں امریکا کے خلاف حملہ کرسکتی ہے، امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی دفاعی پالیسی کے انڈر سیکرٹری کولن کوہل نے کہا ہے کہ داعش اگلے 6 ماہ تک امریکا کے خلاف حملے کی صلاحیت حاصل کرسکتی ہے ۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگریس میں بریفنگ دیتے ہوئے

امریکا کے وزیر برائے دفاع کے انڈر سیکرٹری برائے ڈیفنس پالیسی کولن کوہل کانگریس کو بریفنگ دے رہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش یا القاعدہ ابھی امریکا پر حملہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے لیکن  اگلے 6 ماہ میں یہ صلاحیت حاصل کرسکتے ہیں۔

انڈر سیکرٹری کولن کوہل نے  کہا کہ داعش اور القاعدہ امریکا سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردی کی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ اپنے ارادوں میں فوری طور پر تو کامیاب نہیں ہوسکتے لیکن آئندہ 6 سے 12 ماہ میں وہ حملہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلیں گے۔

کولن کوہل نے داعش کو القاعدہ سے زیادہ بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ داعش تیزی سے منظم ہورہی ہے،عراق اور شام کے مقابلے میں افغانستان کے داعش جنگجوؤں سے زیادہ خطرہ ہے تاہم ابھی جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان داعش کے خطرے پر قابو پاسکتے ہیں یا نہیں۔

امریکا کے انڈر سیکرٹری برائے دفاعی پالیسی نے افغانستان سے فوجی انخلا کے صدر جوبائیڈن کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے افغان سرزمین کو امریکا کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی انٹیلی جنس نے خبردار کیا تھا کہ اگلے ایک سال میں القاعدہ امریکا پر حملہ کرسکتی ہے جب کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل مارک ملی نے بھی گزشتہ ماہ دعویٰ کیا تھا کہ القاعدہ آئندہ ایک سال میں امریکا پر حملہ کرسکتی ہے ۔