اسلام آباد: چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو رہائی کا پروانہ مل سکا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی ضمانت درخواست مسترد کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی اخراجِ مقدمہ کی درخواست بھی مسترد کر دی۔
یاد رہے کہ سائفر کیس سننے والیآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے پہلے ہی عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی جس کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نےسابق وزیر اعظم عمران خان کی سائفر کیس کا ٹرائل روکنےکی درخواست مسترد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنےکے خلاف درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹاتے ہوئےکہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے۔