Get Alerts

سٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج متوقع

سٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج متوقع

کراچی: گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کریں گے، جس کا انتظار ملک بھر میں کیا جا رہا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے رواں مالی سال کی تیسری مانیٹری پالیسی کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس میں مرکزی مالیاتی ادارہ شرح سود کو کم کرنے یا برقرار رکھنے کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔

سٹیٹ بینک کے حالیہ سروے کے مطابق، 85 فیصد شرکاء نے رائے دی ہے کہ شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا جائے گا۔ سروے میں 68 فیصد شرکاء نے کہا کہ دسمبر 2025 تک شرح سود میں مزید اضافہ نہ کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی، 46 فیصد افراد نے پیش گوئی کی کہ جون 2026 تک پالیسی ریٹ 10 فیصد تک کم ہو سکتا ہے، جبکہ 27 فیصد شرکاء نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ جون 2026 تک پالیسی ریٹ سنگل ڈیجٹ میں آ سکتا ہے۔

سروے کے نتائج میں کہا گیا کہ مالیاتی سال 2026 میں مہنگائی کی شرح 6 سے 7 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قیمت دسمبر 2025 تک 282 سے 285 روپے کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک کی جانب سے رواں مالی سال کی چوتھی مانیٹری پالیسی 15 دسمبر 2025 کو متعارف کرائی جائے گی۔

ٹیگز: