Get Alerts

ایس پی عدیل اکبر کی موت: پولیس انکوائری رپورٹ مرتب ، خودکشی قرار

ایس پی عدیل اکبر کی موت: پولیس انکوائری رپورٹ مرتب ، خودکشی قرار

اسلام آباد :پولیس نے ایس پی عدیل اکبر کی موت کے حوالے سے انکوائری رپورٹ مرتب کر لی ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق موت کو خودکشی قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر طویل عرصے سے ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کا شکار تھے، جس میں ماضی کے حادثات اور ذاتی دباؤ شامل تھا۔ طبی ماہرین کے مطابق عدیل اکبر اپنی پروموشن نہ ہونے پر دلبرداشتہ تھے اور انہوں نے کئی بار خودکشی کے خیالات آنے کا بھی ذکر کیا۔

پولیس نے کہا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کر دی گئی ہے اور مزید قانونی کارروائی کے لیے سفارشات بھی شامل کی گئی ہیں۔

ٹیگز: