Get Alerts

بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی، جس میں قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو اپنے گھر آنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ "آپ کے والد آصف زرداری ملاقات کے لیے آئے تھے، آپ بھی کئی بار آئے، ہم بھی ملاقات کے لیے ضرور جائیں گے۔"

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران کسی آئینی ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ انہیں اپوزیشن لیڈر بننے میں کوئی دلچسپی نہیں، نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیرِ غور آئی۔
انہوں نے کہا کہ "ہمیں معلوم ہے ہمارے پاس کتنے ارکان ہیں، اور ہم انہی کے ساتھ اپوزیشن میں رہیں گے۔"

ٹیگز: