اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، امن و امان اور دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے۔ جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے وفد میں انجینئر ضیا الرحمان اور مولانا اسجد محمود شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران موجودہ ملکی حالات، سیاسی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔