لاہور: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ونڈو فونز کی ناکامی کے بعد اینڈرائیڈ فون استعمال کرنا شروع کر دیا۔
امریکی چینل ”فوکس نیوز“ کو انٹرویو دیتے ہوئے بل گیٹس نے انکشاف کیا کہ وہ ان دنوں اینڈرائیڈ سمارٹ فون استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے سمارٹ فون کے نام کا تو نہ بتایا مگر ان کا کہنا تھا کہ اس میں بڑی تعداد میں مائیکروسافٹ کے سافٹ وئیر موجود ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ”سام سنگ ایس 8“ کا سپیشل مائیکروسافٹ ایڈیشن ہے ۔
رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ نے سام سنگ گلیکسی ایس 8 کے سپیشل ایڈیشن کی فروخت کا آغاز کیا تھا جس میں ایم ایس آفس، ون ڈرائیو، کورٹانا، سمیت دیگر سافت وئیرز موجود ہیں۔ رپورٹ میں مزید واضح کیا گیا کہ بل گیٹس نے ایپل آئی فون کے بائیکاٹ کے باوجود مائیکروسافٹ کے بانی سٹیو جابز کو ”ذہین“شخص قرار دیا۔