Get Alerts

سعودی عرب کی طرف سے آزاد کشمیر میں 8 ہزار 4 سو گھر تعمیر کئے گئے

سعودی عرب کی طرف سے آزاد کشمیر میں 8 ہزار 4 سو گھر تعمیر کئے گئے

لاہور: سعودی عرب کی طرف سے زلزلہ متاثرین کیلئے بالا کوٹ،مظفر آباد اور باغ میں 8ہزار 4سو گھر تعمیر کئے گئے۔


اطلاعات کے مطابق 43ملین ڈالر کی خطیر رقم سے تیار کردہ گھروں میں ہزاروں خاندان باعزت زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اسی طرح 2 ملین ڈالرکی لاگت سے آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں چار ، چار بنیادی صحت کے مراکز تعمیر کئے گئے۔متاثرہ علاقوں میں 6ملین ڈالر کی لاگت سے 34سکول بھی بنائے گئے ہیں‘ جلد مزید سکولوں کی تعمیر بھی کی جائے گی۔سعودی عرب3ملین ڈالر کی لاگت سے پینے کیلئے صاف پانی کے 322منصوبے بھی مکمل کر چکا ہے جن میں ہینڈپمپس، ٹیوب ویل، فلٹریشن پلانٹس اور متعدد اسکیمیں شامل ہیں ۔


سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 48مساجد بھی تعمیر کی جائیں گی۔ پاکستان میں قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر ِنواور بحالی کیلئے سعودی عرب کی طرف سے پاکستان میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے انسانی امدادی مرکز کی سربراہی میں ایک ادارہ قائم کیاگیا ہے تاکہ سعودی عرب سے حاصل کردہ197 ملین ڈالر عوامی عطیات کو شفاف طریقے سے استعمال کیا جا سکے۔

ٹیگز: