"فلائنگ مین "، فلم نہیں  حقیقت میں دبئی کی سڑکوں پر آدمی فضا  میں اڑنے لگا

دبئی: اڑنےو الے آدمی نے دبئی کی سڑکوں پر  لوگوں کو حیران کردیا۔  اگر کوئی شخص  کسی مشہور شاہرا ہ  پرکھڑا ہو ا ور وہ اڑنے لگے تو ایسے مناظر فلموں میں اکثر نظرآتے ہیں لیکن   زیبل ہال دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی پارکنگ میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا۔ 

 ایک شخص  ہوا میں اڑنے کا مظاہرہ کرنے لگے اس نے  مخصوص لباس پہنا ہوا تھا۔ وہ یہ لباس پہن کر  فضا میں اڑنے لگااور دو تین چکر لگائے۔ اس  شخص  کانام  سیم روجر ز بتایا جاتا ہے۔  اس کو  دبئی میں " فلائنگ مین" کہاجاتا ہے۔

 اس نے خاص جیٹ سوٹ تیار کیا ہے اوراس کی مدد سے  کھلی فضا میں اڑ سکتا ہے۔  سیم روجرز  کا تعلق انگلینڈ سے ہے اور وہ پیشے کے اعتبار سے پائلٹ ہے۔  اس نے یہ خصوصی   جیٹ سوٹ ڈیزائن کیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں