تاجر 10 روز کے اندر غیر ملکی کرنسی میں کاروبار بند کریں:افغان حکومت نے نئی پابندی لگادی

تاجر 10 روز کے اندر غیر ملکی کرنسی میں کاروبار بند کریں:افغان حکومت نے نئی پابندی لگادی

کابل : افغان حکومت نے ملکی تاجروں پر نئی پابندی لگادی ہے۔  افغان حکومت نے   کاروبار کو مقامی کرنسی پر منتقل کرنے کیلئے 10 دن کی مہلت دی ہے اور کہا  ہے کہ  ملک بھر میں غیر ملکی کرنسی میں تجارت نہ کی جائے۔  افغان حکومت نےاعلان کیا ہے کہ کاروبار کو مقامی کرنسی پر منتقل کرنے کیلئے 10 دن کی مہلت دے جارہی ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق افغان حکومت نے پاکستان سے متصل سرحدی علاقوں میں پاکستانی روپے سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں میں تجارت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

حکام کی جانب سے لاؤڈ سپیکر پر بھی اعلانات کئے جار ہے ہیں کہ تاجر پاکستانی کرنسی سمیت کسی بھی غیر ملکی کرنسی میں تجارت نہ کریں۔تمام تاجر اور کاروباری حضرات 10 روز کے اندر غیر ملکی کرنسی میں کاروبار بند کریں۔

مقررہ مدت کے بعد غیر ملکی کرنسی پر کاروبار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کرنسی بھی ضبط کر لی جائے گی۔

خیال رہے کہ افغان حکومت نے پاکستانی کرنسی سمیت دیگر کرنسیوں کے استعمال پر پابندی عائد کر  رکھی ہے، جس کیلئے افغان شہریوں کو 2 ماہ میں پاکستانی کرنسی کو افغانی کرنسی سے تبدیل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں