نیویارک :بنگلادیشی عبوری صدر محمد یونس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی سب کے سامنے ہورہی ہے مگر دنیا خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عالمی برادری نے فوری اقدامات نہ کیے تو نہ تاریخ اور نہ آنے والی نسلیں ہمیں معاف کریں گی۔ صدر یونس نے روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کے مظالم کی بھی مذمت کی اور مسئلے کے مستقل حل کے لیے عالمی قوتوں سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔