Get Alerts

بھارتی صحافی کا دہشت گردی کے حوالے سے سوال:وزیر اعظم شہباز شریف  نے  دوٹوک جواب دے کر" چپ" کرادیا

بھارتی صحافی کا دہشت گردی کے حوالے سے سوال:وزیر اعظم شہباز شریف  نے  دوٹوک جواب دے کر

نیویارک : وزیراعظم شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی آمد کے موقع پر بھارتی صحافی کے اشتعال انگیز سوال کا برجستہ اور دوٹوک جواب دے کر ماحول کو بدل کر رکھ دیا۔
جب ایک بھارتی صحافی نے سرحد پار دہشت گردی کے حوالے سے سوال اٹھایا، تو وزیراعظم پاکستان نے بلا توقف جواب دیتے ہوئے کہا "ہم بھارت کی جانب سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کا بھرپور مقابلہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کے اس مؤقف نے نہ صرف پاکستان کا بیانیہ واضح کیا بلکہ بھارتی صحافی کو بھی لاجواب کر دیا، جو مزید کوئی سوال نہ کر سکا اور محض خاموش کھڑا رہ گیا۔یہ واقعہ عالمی سفارتی محفل میں پاکستان کے مضبوط موقف اور وزیراعظم کی سیاسی بصیرت کا عکاس بن گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس ویڈیو کلپ کو خوب سراہا جا رہا ہے، جہاں صارفین اسے "گودی میڈیا کے منہ پر سچ کا طمانچہ" قرار دے رہے ہیں۔

ٹیگز: