Get Alerts

'دہشت گردی کے خاتمے تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی':پاکستان کا افغان طالبان کو دوٹوک جواب

'دہشت گردی کے خاتمے تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی':پاکستان کا افغان طالبان کو دوٹوک جواب

اسلام آباد : پاکستان نے افغانستان میں حالیہ فضائی کارروائیوں کے بعد طالبان کی جانب سے رابطے کی کوششوں پر سخت موقف اختیار کر لیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، پاکستان نے طالبان پر واضح کر دیا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف عملی کارروائی تک کسی بھی قسم کی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔
پاکستان نے واضح کیا ہے کہ مستقبل میں اگر مذاکرات ہوئے تو ان کا واحد ایجنڈا 'دہشت گردی کا خاتمہ' ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے ماضی میں ہونے والے وعدوں پر عمل درآمد نہیں کیا، اس لیے اب صرف باتوں پر یقین نہیں کیا جائے گا۔پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ اگر افغان سرزمین سے دوبارہ دہشت گردی ہوئی تو پاکستان بھرپور جوابی کارروائی کرے گا اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
 افغانستان کے ساتھ بند سرحدیں اور تجارتی سرگرمیاں فی الوقت معطل رہیں گی۔

ٹیگز: