لاہور:ندیم افضل چن نے کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ ایک سال میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے، مگر تاخیر جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب میں لوکل باڈی سسٹم ہوتا تو سیلاب زدہ علاقوں کی یہ حالت نہ ہوتی۔
ندیم افضل چن نے سوال کیا کہ کیا آئی ایم ایف نے بلدیاتی انتخابات روک رکھے ہیں؟ انہوں نے متاثرین سیلاب کے وزیر یا سیکرٹری کے دوروں کی بجائے حقیقی مدد پر زور دیا۔ ندیم نے کسانوں کی مشکلات اور چینی بحران پر بھی سخت الفاظ میں تحقیقات کا مطالبہ کیا۔