کورونا کے بعد پہلی مرتبہ مسجد حرام کا صحن نمازیوں سے کھچا کھچ بھرگیا

کورونا کے بعد پہلی مرتبہ مسجد حرام کا صحن نمازیوں سے کھچا کھچ بھرگیا
سورس: file photo

مکہ مکرمہ،عالمی وبا کووڈ-19 کے بعد پہلی مرتبہ مسجد حرام کا صحن نمازیوں سے بھرگیا۔پندرہ لاکھ سے زائد افراد نے کورونا ایس اوپیز کی پابندی کے ساتھ نماز اور عمرے کی سعادت حاصل کی ۔ 

العربیہ نیوزویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کی عالمی وبا کے بعد المسجد الحرام میں پہلی بارطواف کا صحن نمازیوں اور عمرہ زائرین سے پوری طرح بھرگیا۔ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررکردہ ضابطوں کی پابندی کے ساتھ حرم میں نمازاورعمرہ کی سہولت سخت ایس اوپیزکے ساتھ جاری ہے۔

انتظامی امورالحرمین الشریفین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رمضان کے پہلے عشرے کے دوران 15 لاکھ افراد نے کورونا ایس اوپیز کی پابندی کے ساتھ نمازاورعمرے کی سعادت حاصل کی۔

 مسجد کی انتظامیہ نے مطاف میں 14 کے بجائے 25 ٹریک کردیئے  ہیں۔ ان میں سے چارجوخانہ کعبہ کے قریب ترہیں، وہ بزرگوں اور معذوروں کے لیے مختص کیے گئے ہیں جب کہ بوڑھوں اورمعذوروں کو الیکٹرانک وہیل چیئرز پر طواف کی سہولت دی جارہی ہے۔