اسپیکر قومی ا سمبلی نے سابقہ دور میں کی گئی بھرتیوں بارے رپورٹ طلب کرلی

اسپیکر قومی ا سمبلی نے سابقہ دور میں کی گئی بھرتیوں بارے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد: اسپیکر قومی ا  سمبلی راجہ پرویز اشرف  نے سابق اسپیکر کی جانب سے غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف  نے سابقہ دور میں سابق اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے  کی گئی بھرتیوں بارے رپورٹ طلب کی ہے  اور اس حوالے سے  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے بھرتیوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں،  کس کس شعبہ میں لوگوں کو بھرتی کیا گیا؟ڈیپوٹیشن پر کون آیا ؟ غیر قانونی طور پر کس کی ترقی ہوئی؟ تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے معاملے پر جامع تحقیقات کا بھی حکم دیدیا ہے،  انکوائری کے بعد غیر قانونی طریقے سے بھرتی ہونے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔تاہم تفصیلات آنے کے بعد جو بھرتیاں میرٹ پر ہوئیں ان پر کوئی ایکشن نہیں ہوگا جن بھرتیوں یا ڈیپوٹیشن میں میرٹ کو نظرانداز کیا گیا ہے ان پر ایکشن ہوگا ۔

مصنف کے بارے میں