Get Alerts

سعودی عرب اور قطر نے شام کے ذمے عالمی بینک کا قرض ادا کرنے کا اعلان کردیا

سعودی عرب اور قطر نے شام کے ذمے عالمی بینک کا قرض ادا کرنے کا اعلان کردیا

ریاض: سعودی عرب اور قطر نے شام کے عالمی بینک کے قرض کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ممالک کے نمائندوں نے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کو ایک مشترکہ بیان دیتے ہوئے عالمی بینک کو شام کے تقریباً 15 ملین ڈالر کے بقایا جات ادا کرنے کی اطلاع دی ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ قدم عالمی بینک کے لیے شام میں برسوں کے تعطل کے بعد امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔ اس اقدام کے ذریعے شام کو معاشی بحران اور تعمیر نو کے عمل میں مدد ملے گی، جو عالمی سطح پر امداد کی فراہمی کو دوبارہ فعال کرے گا۔

ٹیگز: