Get Alerts

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی: افغانستان سے دراندازی کرنے والے 17 خوارج ہلاک

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی: افغانستان سے دراندازی کرنے والے 17 خوارج ہلاک

راولپنڈی :پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے ملک میں دراندازی کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مزید 17 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ کارروائیاں 25 سے 27 اپریل تک جاری رہیں، جن میں شمالی وزیرستان میں 54 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

27 اور 28 اپریل کی درمیانی شب حسن خیل اور پاکستان-افغانستان سرحد کے قریب ایک منظم کلیئرنس آپریشن کیا گیا، جس کے دوران مزید 17 خوارج ہلاک ہوئے۔ یہ خوارج غیر ملکی آقاؤں کے اشارے پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

اس کارروائی کے بعد مجموعی طور پر 71 خوارج ہلاک ہو چکے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے عزم سے کام کر رہی ہیں اور دہشت گردی کے ہر عمل کو ناکام بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔

ٹیگز: