اسلام آباد: بھارت نے پاکستان کے یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کر دی ہے، جسے بھارتی حکومت کی جانب سے جنگی جنون کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔ مودی حکومت، جو جمہوریت اور آزادی اظہار کے دعوے کرتی ہے، اس بار سچائی سے خوفزدہ نظر آ رہی ہے۔بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی۔ بھارت نے الزام لگایا ہے کہ ان چینلز کے ذریعے جموں کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے المناک واقعہ کے پس منظر میں اشتعال انگیز مواد، جھوٹے بیانیے اور بھارت کے خلاف غلط معلومات پھیلائی جا رہی تھیں۔
پاکستانی اینکرز نے اس اقدام کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ ایک فاشسٹ قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرنے والے ملک میں اس طرح کی پابندیاں جابرانہ اور غیر مناسب ہیں۔
یہ واضح ہے کہ بھارت پاکستان کے آزاد یوٹیوب چینلز سے اتنا خوفزدہ ہے کہ اس نے ان چینلز کو دبانے کے لیے یہ انتہائی قدم اٹھایا، جو اس بات کا غماز ہے کہ پاکستان کی آواز اب بھارت میں سنی جا رہی تھی۔