Get Alerts

واشنگٹن کی مذاکرات کی درخواست پر غور کر رہے ہیں، روس ہمارا عظیم اتحادی ہے: ایرانی وزیرِ خارجہ

واشنگٹن کی مذاکرات کی درخواست پر غور کر رہے ہیں، روس ہمارا عظیم اتحادی ہے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران: ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے واشنگٹن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف اپنے کسی بھی مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا، اسی لیے وہ اب مزید مذاکرات کے لیے درخواستیں کر رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ  امریکہ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش موصول ہوئی ہے جس پر تہران میں غور کیا جا رہا ہے۔  حالیہ جنگ نے ثابت کر دیا ہے کہ روس جیسا عظیم ملک ایران کا بہترین دوست اور سٹریٹجک اتحادی ہے۔
ایران کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر اپنی خودمختاری کا دفاع جاری رکھے گا اور سپر پاور کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑا ہے۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر پیوٹن نے بھی ایران کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

ٹیگز: