Get Alerts

افغانستان میں طالبان کی سخت گیر حکمرانی سے بیزاری: جلال آباد میں شہری کا احتجاج، پاکستانی عسکری قیادت کو عالمی امن کا ضامن قرار دے دیا

افغانستان میں طالبان کی سخت گیر حکمرانی سے بیزاری: جلال آباد میں شہری کا احتجاج، پاکستانی عسکری قیادت کو عالمی امن کا ضامن قرار دے دیا

کابل : افغانستان میں ملا ہیبت اللہ کی زیرِ قیادت طالبان رجیم کی آمرانہ پالیسیوں اور بڑھتی ہوئی معاشی بدحالی نے عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے۔ جلال آباد کے علاقے غنڈ میں ایک تازہ واقعے نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے جہاں ایک عام افغان شہری نے طالبان کے ملٹری کیمپ کے باہر کھڑے ہو کر موجودہ نظام کے خلاف دہائی دی ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ایک افغان شہری طالبان کے عسکری مرکز کے سامنے کھڑا ہو کر ان کی معاشی اور سیاسی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لے رہا ہے۔ شہری کا کہنا ہے کہ طالبان کی پالیسیاں افغان عوام کے لیے صرف مشکلات اور عالمی تنہائی کا باعث بن رہی ہیں۔
احتجاج کرنے والے شہری نے اپنی گفتگو میں غیر متوقع طور پر پاکستانی عسکری قیادت کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ شہری نے عالمی برادری کو پیغام دیتے ہوئے کہا   "پاکستانی عسکری قیادت نے عالمی امن کی خاطر جو قربانیاں دیں اور جو کردار ادا کیا، وہ پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔ ہم ان کی امن پسندی اور خطے کے استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
دفاعی ماہرین اس واقعے کو طالبان رجیم کے لیے ایک بڑا "الارم" قرار دے رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ طالبان کے اپنے گڑھ میں ایک عام شہری کا پاکستانی قیادت کے حق میں بولنا اس بات کا ثبوت ہے کہ افغان عوام اب امن اور ترقی کے لیے پاکستان کے بیانیے کو اپنی قیادت کے مقابلے میں زیادہ معتبر سمجھتے ہیں

ٹیگز: