Get Alerts

کشمیری شہری کا پاکستانی عسکری قیادت کو خراج تحسین، امن کوششوں پر اظہارِ تشکر

کشمیری شہری کا پاکستانی عسکری قیادت کو خراج تحسین، امن کوششوں پر اظہارِ تشکر

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کے ایک شہری نے پاکستان کی عسکری قیادت کی جانب سے امن کوششوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

لال چوک سری نگر سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں شہری نے کہا کہ امریکا ایران جنگ بندی کے پسِ پردہ پاکستان کی عسکری قیادت کا اہم کردار ہے، جس پر مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستانی قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ویڈیو پیغام میں شہری نے آزاد جموں و کشمیر میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ گروپ بھارتی ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے اور امن و استحکام کے لیے اقدامات جاری رہنے چاہئیں۔

ٹیگز: