Get Alerts

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا دندان شکن جواب، متعدد چوکیاں تباہ

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا دندان شکن جواب، متعدد چوکیاں تباہ

راولپنڈی/چمن: پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کا سلسلہ شروع کیا گیا، جس پر سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فوج نے چمن سیکٹر میں نشانہ باز کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا ہے۔

تباہ ہونے والی تنصیبات میں سرشان، المرجان، ایدھی پوسٹ اور گاڈی سمیت دیگر اہم ٹھکانے شامل ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ دفاعِ وطن کے لیے ان کا عزم غیر متزلزل ہے اور دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سرپرستوں کے ناپاک عزائم کو ہر صورت خاک میں ملا دیا جائے گا۔

ٹیگز: