بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قتل کی منصوبہ بندی کا انکشاف

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قتل کی منصوبہ بندی کا انکشاف

نئی دہلی:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قتل کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد پولیس نے 5 ریاستوں میں ما نواز باغیوں اور ان کے حامیوں کے ٹھکانوں پر چھاپے بھی مارے۔

تفصیلات  کے مطابق، ما نواز باغیوں کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کو قتل کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے بعد پولیس نے ریاست مہاراشٹرا، تلنگانا، دہلی، جھارکھنڈ اور گوا میں ما نواز باغیوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔پولیس نے دعوی کیا ہے کہ انہیں بعض شواہد، ای میلز، دستاویزی ثبوت اور ایسا لٹریچر مواد ملا ہے جو نشاندہی کرتا ہے کہ لیفٹ ونگ ایکسٹریمسٹ (ایل ڈبلیو ای) کی جانب سے راجیو گاندھی طرز پر وزیراعظم نریند مودی کے قتل کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کو 1991 میں انتخابی ریلی کے دوران خودکش حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا اور اس قتل کے 7 مجرمان عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ پولیس نے ما نواز نظریے کے حامی نامور انقلابی مصنف وراورا را اور ان کی صاحبزادی کی پونے میں رہائش گاہ پر چھاپہ مارا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ وراورا را اور ان کی صاحبزادی کے ما نواز باغیوں سے رابطے ہیں۔

پولیس نے پونے میں دیگر صحافیوں کی رہائش گاہوں اور نامور بزنس اخبار اور تیلوگو زبان کے صحافی کے گھر پر بھی چھان بین کی۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے غیر ملکی یونیورسٹی سے وابستہ پروفیسر کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا اور چھان بین کی۔مہاراشٹرا پولیس نے دعوی کیا کہ ما نواز باغیوں نے دلت اور اونچی ذات کے درمیان تنازعہ پیدا کیا جس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ایسے شواہد اور دستاویزی ثبوت ملے ہیں جن سے نشاندہی ہوتی ہے کہ ما نواز باغی راجیو گاندھی طرز پر وزیراعظم مودی کو قتل کرنا چاہتے ہیں،