پاکستان میں زلزلے کےشدید جھٹکے

 پاکستان میں زلزلے کےشدید جھٹکے
سورس: File

اسلام آباد:  پاکستان کےمختلف علاقوں میں  زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 جبکہ گہرائی 184 کلو میٹر  ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع سوات،  مالاکنڈ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

 اسلام آباد،  پشاور اور مردان  علاوہ اٹک اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

شبقبدر، مہمند، پارا چنار اور ایبٹ آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلہ آیا ۔لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ 

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 9 بج کر 35 منٹ پر مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے۔ 

مصنف کے بارے میں