عمران خان 1000 سال تک جیل میں رہنے کیلئے تیار ہیں: نعیم پنجوتھا ، خان صاحب کی صحت خراب ہو رہی ہے سپریم کورٹ فوری رہائی کا حکم دے: بشریٰ بی بی

عمران خان 1000 سال تک جیل میں رہنے کیلئے تیار ہیں: نعیم پنجوتھا ، خان صاحب کی صحت خراب ہو رہی ہے سپریم کورٹ فوری رہائی کا حکم دے: بشریٰ بی بی

اسلام آباد : عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ میری عمران خان سے جیل میں ملاقات ہوئی ہے اور وہ ایک ہزار سال تک بھی جیل میں رہنے کیلئے تیار ہیں جبکہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سپریم کورٹ میں بیان حلفی میں کہا ہے کہ عمران خان کی صحت خراب ہو رہی ہیں انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیں۔ 

چیئرمین عمران خان کے وکیل اور  قانونی امور کے ترجمان نعیم حیدر  پنجوتھا کا کہنا ہےکہ عمران خان  ہزار سال جیل میں رہنےکو تیار ہیں۔

ایک بیان میں نعیم حیدر پنجوتھا کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو  جیل میں قید 22 دن ہوگئے ہیں، اعلیٰ عدلیہ نے انہیں قید کرنےکا فیصلہ غلط قرار دے دیا تو جیل میں گزارے دنوں کا ازالہ کون کرےگا؟

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو  ایسے فیصلے میں گرفتار کیا گیا جس میں قانونی طور پر ہزار غلطیاں ہیں، آئین کسی کی غیرقانونی گرفتاری کی اجازت نہیں دیتا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بیگم نے سپریم کورٹ میں بیان حلفی جمع کرایا ہے جس کے مطابق عمران خان کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

بیان حلفی کے مطابق ’جیل میں عمران خان کی صحت خراب ہو رہی ہے اور دوران قید ان کا وزن بھی کم ہوا ہے۔ ستر سالہ شخص کی گرتی صحت ان کی زندگی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

بشریٰ بیگم کے مطابق ’میں ے اپنا بیان حلفی جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ مشکلات اور تاخیر کے باعث عمران خان سے بائیس اگست کو اٹک جیل میں ملاقات ہوئی۔سپریم کورٹ عمران خان کی فوری رہائی کا حکم دے۔ 

مصنف کے بارے میں