Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف، مریم نواز کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ، ریلیف اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف، مریم نواز کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ، ریلیف اقدامات کی ہدایت

لاہور : وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ دونوں رہنماؤں نے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا فضائی جائزہ لیا۔

فضائی جائزے کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے وزیراعظم کو سیلابی صورت حال، دریاؤں میں طغیانی، زیر آب علاقوں اور جاری ریسکیو آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کے لیے فوری اور مؤثر ریلیف اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کی سختی سے ہدایت کی۔

بعد ازاں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ مریم نواز کو نارووال میں سیلابی صورتحال اور ریلیف سرگرمیوں پر مزید تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

ٹیگز: