Get Alerts

سوشل میڈیا کے اثرات سے بچنے کیلئے نوجوان حقائق پر مبنی تجزیہ اپنائیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

سوشل میڈیا کے اثرات سے بچنے کیلئے نوجوان حقائق پر مبنی تجزیہ اپنائیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ موجودہ غیر یقینی اور تیزی سے بدلتی دنیا میں نوجوانوں کو حقائق پر مبنی تجزیاتی صلاحیت اپنانا ہوگی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے دورے پر آئے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ شریک ہوئے۔

ملاقات کے دوران علاقائی و عالمی صورتحال، پاکستان کی سکیورٹی صورتحال اور خطے سمیت دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نوجوانوں کے لیے تعلیم، ہنرمندی، کاروباری صلاحیتوں اور حقائق پر مبنی تجزیے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث نوجوانوں کے لیے معلومات کا تجزیاتی اور حقیقت پسندانہ جائزہ لینا ضروری ہے۔

ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے پاکستان کے دورے کے دوران اپنے مثبت تجربات کا اظہار کیا اور پاکستانی عوام کی کشادہ دلی، گرمجوشی اور مہمان نوازی کو سراہا۔ طلبہ نے پاکستان میں موجود صلاحیتوں اور مختلف شعبوں میں مواقع کو بھی اجاگر کیا۔

ٹیگز: