Get Alerts

وزیر داخلہ کا شب قدر ٹریننگ سینٹر کا دورہ، اینٹی رائٹ فورس کی تربیتی مشقوں کا معائنہ

وزیر داخلہ کا شب قدر ٹریننگ سینٹر کا دورہ، اینٹی رائٹ فورس کی تربیتی مشقوں کا معائنہ

چارسدہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شب قدر میں فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اینٹی رائٹ ونگ کی خصوصی تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا۔

اہلکاروں نے ہجوم کو کنٹرول کرنے، حساس مقامات کے تحفظ اور پرتشدد صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اینٹی رائٹ فورس کو جدید خطوط پر تربیت دی جا رہی ہے اور فورس ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ملک میں امن و امان اور استحکام کو کسی صورت سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ریاستی ادارے امن کے تحفظ اور عوام کی سلامتی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتے رہیں گے۔

ٹیگز: