اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے ٹیکس نظام میں اصلاحات کا نفاذ کیا جا رہا ہے، ڈیجیٹلائزیشن، پیداوار کی نگرانی اور خودکار نظام ایف بی آر اصلاحات کے اہم ستون ہیں۔
ایف بی آر اصلاحات پر جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر میں اچھی شہرت کے حامل گڈز ایویلیویٹرز کی تعیناتی خوش آئند ہے، چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم کی اصلاحات کیلئے کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔
وزیراعظم نے ٹیکس نظام میں اصلاحات کے اقدامات مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور اصلاحاتی عمل کا تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا بھی حکم دیا۔