اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نیپال کے وزیراعظم بالیندر شاہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور حالیہ سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے نیپال کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امدادی سرگرمیوں میں معاونت کیلئے ہنگامی امدادی سامان نیپال بھیج رہا ہے۔
نیپالی وزیراعظم بالیندر شاہ نے پاکستان کی جانب سے امداد کی فراخدلانہ پیشکش پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
Prime Minister Speaks with Prime Minister Balendra Shah of Nepal.
— Prime Minister's Office (@PakPMO) August 28, 2026
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif held a telephone conversation with His Excellency Balendra Shah, Prime Minister of Nepal, this afternoon.
During the telephone call, the Prime Minister conveyed heartfelt… pic.twitter.com/RJYuGHCX9t