ایمسٹیلوین :پاکستان ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ مقررہ وقت کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 4-4 گول سے برابر رہا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔
پنالٹی شوٹ آؤٹ میں گرین شرٹس نے جنوبی افریقا کو 4 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی۔
اس فتح کے ساتھ پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ میں گیارہویں پوزیشن حاصل کرلی۔