Get Alerts

پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر 16 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کرلی

پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر 16 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کرلی

ایمسٹلوین: پاکستان نے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے کلاسیفکیشن میچ میں جاپان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر 16 سال بعد ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان نے دو گول کے خسارے میں جانے کے بعد شاندار کم بیک کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے رانا وحید اشرف نے 2 جبکہ حماد الدین اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول سکور کیا۔

پاکستان کی جانب سے فیصلہ کن گول حنان شاہد نے کیا، جس کے بعد قومی ٹیم نے جاپان کی جانب سے برابری کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے 4-3 سے کامیابی اپنے نام کرلی۔

یہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی 2010 کے بعد پہلی فتح ہے، جب قومی ٹیم نے سپین کو 2-1 سے شکست دی تھی۔ پاکستان 2014 کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکا تھا جبکہ 2018 میں بھی کوئی میچ نہیں جیت سکا تھا۔

ٹیگز: