الیکشن کمیشن نے آئین اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم کی تجاویز تیار کر لیں

الیکشن کمیشن نے آئین اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم کی تجاویز تیار کر لیں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آئین اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم کی تجاویز تیار کر لی ہیں جن میں انتظامی حدود میں تبدیلی سے متعلق تجویز بھی شامل ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 140 اور الیکشن ایکٹ 2019 میں ترمیم کی تجاویز تیار کی گئی ہیں۔ 
 مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی قانون میں تبدیلی مدت ختم ہونے سے پہلے کی جائے اور بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے بعد انتظامی حدود میں تبدیلی نہ کی جائے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے تیار کردہ مجوزہ ترمیم کے مطابق بلدیاتی نظام کی تبدیلی بھی بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے سے ایک سال پہلے ہونی چاہیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے سے پہلے قانون سازی کو آئین کا حصہ بنانے کی بھی تجویز تیار کی ہے۔

مصنف کے بارے میں