سب کو معلوم ہے کاغذات نامزدگی کون چھین رہا ہے : بلاول بھٹوزرداری 

 سب کو معلوم ہے کاغذات نامزدگی کون چھین رہا ہے : بلاول بھٹوزرداری 

سکھر:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ  سب کو معلوم ہے کاغذات نامزدگی کون چھین رہا ہے ۔سکھر میں میڈیا سے  بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ  سب کو معلوم ہے کاغذات نامزدگی کون چھین رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  جو چھین رہے ہیں وہ جواب دیں، ہم نے تخت لاہور سے الیکشن لڑنے  کا فیصلہ کیا ہے تاکہ لاہور کے پاس اور بھی کوئی آپشن ہونا چاہیے  ہم نہیں چاہتے پھر کوئی اور کھلاڑی آئے اور کسی بزدار کو پنجاب پر مسلط کردیے۔ اس موقع پر انہوں نے گزشتہ روز پیش کیے گئے دس نکات دوبارہ دہرائے اور کہا کہ کچی آبادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق پر مکانات تعمیر کرکے دیں گے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی پہلے بھی مذمت کی تھی اور اب بھی مذمت کرتا ہوں لیکن کیا بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے اپنے موقف کو تبدیل کیا؟۔ ہم نے بی بی شہید کی برسی پر دس نکاتی منشور پیش کیا ہے موقع ملتا تو اس پر ضرور عمل کریں گے، عوام ہمارے ساتھ ہیں ہم آٹھ فروری کے انتخابات میں بڑا سرپرائز دیں گے۔

ہم اقتدار میں آ کر غریب لوگوں کے لیے 30 لاکھ گھر بنائیں گے اور غریب ترین لوگوں کو سولر انرجی کے ذریعے مفت بجلی فراہم کریں گے۔

مصنف کے بارے میں